مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح کو اغاو کے بعد جنسی زيادتی کا نشانہ بنایا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمن سیاح نے بھارتی پولیس کو بتایا کہ اتوار (2 اپریل)کو ریاست تامل ناڈو کے سیاحتی شہر ماملاپورم کے ایک نجی بیچ ریزورٹ میں 2 افراد انہیں کھینچتے ہوئے سنسان مقام پر لے گئے اور ریپ کا نشانہ بنایا۔ڈسٹرکٹ پولیس چیف سنتوش نے اے ایف پی کو بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متعدد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پولیس کے مطابق میڈیکل ٹیسٹ کے ذریعے ریپ کی تصدیق ہوگئی، جبکہ اس حوالے سے جرمن سفارت خانے کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔جرمنی کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے اپنے ای میل پیغام میں اے ایف پی کو بتایا کہ چنائی میں موجود جرمن قونصل خانہ مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔
ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح کو اغاو کے بعد جنسی زيادتی کا نشانہ بنایا گيا ہے۔
News ID 1871539
آپ کا تبصرہ